۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
4 سے 6 مارچ 2023نور عصر کریش کورس کا دوسرا سیشن حسن پورہ سیوان(بہار) میں

حوزہ/ 4 سے 6 مارچ 2023نور عصر کریش کورس کا دوسرا سیشن حسن پورہ سیوان(بہار) میں منعقد ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سیوان(بہار)/ نیمہ شعبان کے پیش نظر مختلف علاقوں میں آخری حجت خدا،منجی بشریت، محور کائنات امام عصر علیہ السلام کے سلسلہ میں فرض شناس منتظرین کی جانب سے مختلف پروگرامز ہو رہے ہیں۔اسی سلسلہ کی ایک کڑی کا اہتمام صوبہ بہار کے سیوان میں واقع حسن پورہ کے امام بارگاہ صادق حسین میں نور عصر کریش کورس کے عنوان سے کیا گیا ہے۔

امام وقت کی معرفت حاصل کرنا ہمارا اولین فریضہ: مولانا سید حیدر عباس رضوی

اس کریش کورس کے استاد جوانسال فعال مبلغ مولانا سید حیدر عباس رضوی(لکھنؤ)نے بتایا کہ ہمارا مقصد ہے پورے ملک میں امام عصر علیہ السلام کی معرفت کے حصول کی خاطر اس پروگرام کا اہتمام کیا جائے۔کیونکہ موجودہ دور میں ہمارا اولین فریضہ ہے امام وقت کی حقیقی معرفت حاصل کرنا۔

گذشتہ برس اس کریش کورس کا آغاز دتیا مدھیہ پردیش کے جوانوں کی ہمت سے ہوا جو اس برس حسن پورہ سیوان کے بعض اہل خیر مومنین کے تعاون سے قریہ میں پہلی بار چار مارچ سے شروع ہونے جا رہا ہے۔

یہ کریش کورس پانچ لکچرز پر مشتمل ہوگا جس میں ضرورت معرفت،امامت،حضرت حجت،غیبت،نواب اربعہ،مراجع عظام،علامات ظہور،رجعت وغیرہ جیسے اہم موضوعات پر گفتگو ہوگی۔جس کے بعد امتحان ہوگا اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں کو نفیس انعامات سے نوازا جائے گا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق حسن پورہ اور اطراف کی بستیوں سے پچاسوں مرد و زن،خورد و کلاں،پیر و جواں نے اس کلاس میں شرکت کے لئے اپنے فارم مربوط کمیٹی تک پہنچا دئیے ہیں۔

امام وقت کی معرفت حاصل کرنا ہمارا اولین فریضہ: مولانا سید حیدر عباس رضوی

6 مارچ کو بعد مغربین حسن پورہ کے اسی امام بارگاہ میں عظیم محفل مقاصدہ اور تقریب تقسیم انعامات بعنوان نور عصر منعقد ہوگی۔جس میں شعراء کرام بارگاہ امامت میں اشعار پیش کریں گے اور مولانا سید حیدر عباس رضوی و مولانا ڈاکٹر سید کاظم مہدی عروج جونپوری سامعین و حاضرین سے خطاب فرمائیں گے۔ جبکہ اس محفل مقاصدہ کی نظامت جناب حسن واسطی فرمائیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .